انٹر بینک مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، ڈالر کی قدر میں کس حد تک کمی؟ خبر نے مچایا تہلکہ

ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر چھ پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پانچ پیسے سستا ہو گیاہے اور اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت رجحان کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد دوپہر میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی ہے اور اب 156 وپے15 پیسے میں فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور اب تک 266 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار 349 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔

install suchtv android app on google app store