انڈس موٹر کمپنی کا بڑا فیصلہ، پاکستان کی معیشت پر بُرا اثر چھوڑے گا

انڈس موٹر کمپنی فائل فوٹو انڈس موٹر کمپنی

انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی فروخت میں ہوشربا کمی کے باعث ستمبر کے باقی دنوں میں پیدوار کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور ”نان پروڈکشن ڈیز“ (این پی ڈیز) یا غیر پیداواری ایام کو 15 کردیا ہے۔

کمپنی کو پہلے ہی جولائی کے مہینے میں 8 این پی ڈیز اور اگست کے مہینے میں 11 سے 12 این پی ڈیز کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد انجن کی صلاحیت والی گاڑیوں پر لگنے والی 2.5 سے 7.5 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ درآمد شدہ پارٹس اور خام مال پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور شرح سود میں اضافے سے ان کی گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم سی پلانٹ اور ملک بھر میں اس کے ڈیلر شپ کے نیٹ ورک میں 3 ہزار سے زائد غیر فروخت شدہ گاڑیاں جمع ہوگئی ہیں، ستمبر میں یہ پلانٹ اپنی 50 فیصد صلاحیت پر کام کر رہا تھا۔ دریں اثنا ٹویوٹا نے تصدیق کی کہ آئی ایم سی کی پیداوار 20 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رہے گی۔

install suchtv android app on google app store