صبح سویرے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 15ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں 15 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جس سے زرمبادلہ ذخائر 15ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئے، دوماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 54فیصد کم ہوگیا جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ ایک ارب 29کروڑ ڈالررہ گیا ہے۔

اعداد شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 2ارب 85کروڑ ڈالر تھا، جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کا 2.8فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کاخسارہ معیشت کا5.5فیصد تھا۔

install suchtv android app on google app store