پاکستان کے سٹیٹس کا فیصلہ بہت جلد، ایف اے ٹی ایف کو جواب جمع کرا دیا

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بنکاک میں مذاکرات جاری ہیں فائل فوٹو پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بنکاک میں مذاکرات جاری ہیں

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بنکاک میں مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے اپنا جواب ایف اے ٹی ایف کو جمع کرادیا۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم سے بات چیت ہوئی، عالمی واچ ڈاگ کو تکنیکی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ تکنیکی سطح پر 4 ماہ کی کارکردگی پربریفنگ دی۔ حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان نے 4 سے 5 ماہ میں اہداف حاصل کیے، تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ آئندہ ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو رپورٹ پیش کی جائے گی، اس رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے سٹیٹس کا فیصلہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store