اقتصادی استحکام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے: مشیر خزانہ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کا امور خزانہ کے بارے میں کہنا ہے کہ معیشت کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے جا سکیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ثمرات کو معاشرے کی نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاشی ٹیم کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جامع حکمت عملی کے تحت معاشی ٹیم وزیراعظم کو ہفتہ وار بنیاد پر اہم فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔

 

install suchtv android app on google app store