اسٹاک مارکیٹ کیجانب سے آگئی خوشخبری، ڈالر تھم گیا

ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے فائل فوٹو ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے

آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے تیسرے روز بھی اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 158 روپے 57 پیسے پر بند ہو گیا جبک ہاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔ اسٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی برقرار رہاہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 419 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں بہتری آنے کا سلسلہ چلتا رہا اور 553 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 972 پوائنٹس پر بند ہو گئی ہے۔

تین روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ تین کاروباری سیشنز انڈیکس 7.7 فیصد بڑھ گیا ہے اور تین روز میں حصص کی مالیت میں 325 ارب روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جسے خوش آئند قرارد یا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store