اسد عمر نے سنا دی عوام کو خوشخبری، پاکستان کیلئے بڑی کامیابی

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات، ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی، جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد کمی ہوئی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات ،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک انصاف کو معاشی ورثے میں کیا ملا تھا؟اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے آخری ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا۔ 

 

install suchtv android app on google app store