ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر اضافہ فائل فوٹو اسٹیٹ بینک کے مطابق50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر اضافہ

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ زرمبادلہ میں 55 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 53 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.26 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store