سونا اب عام عوام کی پہنچ سے دور، قیمت میں ہوشربا اضافہ

 سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے فائل فوٹو سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے

عید کے بعد جہاں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں اب سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیاہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 950 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 88 ہزار 300 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 815 روپے اضافے کے ساتھ 75 ہزار 703 روپے ہو گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسویس ایشین نے سونے کی قیمت اضافے کی وجہ عالمی سطح پر قیمت میں فی اونس 16 ڈالر اضافے کو قرار دیا ہے جو کہ اب بڑھ کر ایک ہزار 514 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔اس سے قبل عیدالاضحی کی تعطیلات کے سبب 12 سے 14 اگست کے درمیان سونے کی خرید و فروخت نہیں ہوسکی تھی۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر اس کی قیمت میں اضافہ ہے جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

install suchtv android app on google app store