پی آئی اے کیجانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر فضائی میزبانوں کیلئے خوشخبری

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے عید الاضحٰی کے موقع پر خوشخبری سنادی ہے فائل فوٹو پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے عید الاضحٰی کے موقع پر خوشخبری سنادی ہے

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے عید الاضحٰی کے موقع پر خوشخبری سنادی، انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر1000 فضائی میزبانوں کو ترقی دے دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر ترقیاں دی گئی ہیں، پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاں دیں گئیں، 90سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ پانچ سے چھ میں ترقی دی گئی چھ سو سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ چار سے پانچ میں ترقی دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق1000فضائی میزبانوں کو ان کے اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی،جبکہ121سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ 5سے چھ میں726سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ4سے5میں94سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ6سے7میں اور15فضائی میزبانوں کو گروپ سے7سے8میں ترقی دے دی گئی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے انتظامیہ نے سو سے زائد زمینی عملے کی بھی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کے بعد سو سے زائد زمینی عملے کو ان کے مختلف گروپوں میں ترقی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فضائی میزبانوں کی طویل عرصے سے ترقیاں رکی ہوئی تھیں، بعض فضائی میزبان کو ون ٹائم پروموشن دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ترقیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ بیشتر کریو کی 15 سال بعد ترقی دی گئی۔ ماضی میں مختلف عوامل جن میں سیاسی دباؤ، تنظیموں کی ترجیحات ، قانون کے غلط استعمال، احکام استثنی اور سفارش وغیرہ کے باعث حقدار کارکنان ترقیوں سے محروم رہے اور ان کے کیرئیر متاثر ہوئے۔

موجودہ انتظامیہ نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ایچ آر کے مسائل کی جانب ترجیحی طور پر توجہ دی اور تمام شعبوں میں ترقیوں کا عمل شروع کر دیا۔ انتہائی شفاف اصولوں پر مبنی پروموشن بورڈ بنائے گئے جس کے نتیجے میں میرٹ پر ترقیاں ہو رہی ہیں۔

اس سلسلے میں سی ایچ آر او ائیر کموڈور عامر الطاف، آپریشنز اور فلائیٹ سروسز اور ان کی ٹیم نے نمایاں طور پر عملی کاوشوں کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔ فلائیٹ سروسز کریو نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک، سی ای ایچ آر او ائیر کموڈور عامر الطاف کا بالخصوص شکریہ ادا کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store