ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو دوسری جانب عوام کے لیے کونسی اچھی خبر آ گئی؟

 سونے کی فی تولہ قیمت میں  کمی فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ایک طرف حکومت چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کی خوشی منا رہی ہے تو دوسری طرف عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پریشان ہے ، ایسے میں پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث یہ 83 ہزار 100 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 71 ہزار 425 روپے کا ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store