اتنے کم عرصے میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 7 لاکھ کا اضافہ کیسے ہوا؟ جان کے آپ کو حیرت ہو گی

 ٹیکس دہندگان فائل فوٹو ٹیکس دہندگان

وفاقی حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں اور ایک سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 7 لاکھ سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ اضافے کے بعد 21 لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی۔

21 لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان میں 7 لاکھ تنخواہ دار افراد شامل ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور بڑے دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فکس ٹیکس کی تجاویز زیر غور ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی تھی جس سے ہزاروں افراد نے استفادہ کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store