عالمی مارکیٹ کی نسبت پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

سونے کی قیمتیں فائل فوٹو سونے کی قیمتیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہونے پر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے سے 1426 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں فی تولہ سونا 83 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے بڑھ کر 71 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store