سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے، اور دوسری جانب ڈالر کی بڑھتی قیمت کا اثر بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آرہا ہے، جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں یک دم 19 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت بڑھ کر 1422 ڈالر ہوگئی۔

قیمت میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 83 ہزار 400 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 71 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store