ایمنسٹی اسکیم: 92 ہزار لوگوں نے اٹھایا فائدہ، 42 بلین روپے ٹیکس جمع

  • اپ ڈیٹ:
حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی تاریخ میں تین روز کی مزید توسیع کر دی ہے فائل فوٹو حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی تاریخ میں تین روز کی مزید توسیع کر دی ہے

حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی تاریخ میں تین روز کی مزید توسیع کر دی تھی جو کہ اب تین جولائی کو ختم ہو جانے جارہی ہے تاہم اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں یک دم ہوشربا اضافہ ہو گیاہے جس نے حکومت کی کچھ پریشانیاں بھی کم کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 30 جون تک ایمنسٹی اسکیم سے 92 ہزار لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور مجموعی طور پر اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہوئے 42 بلین روپے ٹیکس جمع کروا دیاہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 64 ہزار ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ڈیکلیریشن جمع کروا دی ہے جبکہ 92 ہزار سے زائد افراد نے ایمنسٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیسے جمع کروا دیئے ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم سے اب تک 42 بلین روپے اکٹھے ہو گئے ہیں جن میں سے 6 بلین روپے غیر ملکی اثاثے یا آمدن کو ظاہر کرتے ہوئے جمع کروا ئے گئے ہیں۔

ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر ایک اعلیٰ حکام نے بتایا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی رفتار میں کمی اس وقت آئی جب لوگوں کو ہائی لیول سے ایمنسٹی کی تاریخ میں چند دن کی توسیع کے بارے میں معلوم ہونا شروع ہوا تاہم ان تین دنوں کے بعد ایف بی آر کو امید ہے کہ ایمنسٹی حاصل کرنے والے افراد کے اعداد ایک لاکھ سے اوپر چلے جائیں گے اور حکومت توقع کر رہی ہے اس کے ذریع 60 سے 70 بلین روپے تک اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ایمنسٹی حاصل کرنے والے افراد میں سے 90 فیصد لوگ وہ ہیں جو کہ پہلے ٹیکس سسٹم میں نہیں تھے ۔ان کا کہناتھا کہ نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہو رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store