اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 40 ہزار کے پرائز بانڈز پر بینکوں کو ہدایت جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز پر بینکوں کو ہدایت جاری کردیں، اسٹیٹ بینک نے غیر رجسٹرڈ پرانے 40 ہزار کے پرائز بانڈ کی فروخت 24 جون سے روکنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 40 ہزار والے پرائز بانڈ 31 مارچ 2020 کے بعد کیش یا تبدیل نہیں ہو سکیں گے۔

پرانے 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی اب کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ 40ہزارکے پرانے پرائز بانڈز کو 40ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا ،بانڈ ہولڈر پرانے 40ہزار کے پرائز بانڈز قومی بچت کے سرٹیفکیٹ میں تبدیل کراسکے گا۔

install suchtv android app on google app store