وزیر ریلوے شیخ رشید ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے پر اثر پڑا ہے جس کے باعث یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

اکانومی کلاس کے لیے 100 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا جب کہ دیگر کلاسز کے لیے 6 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا تاہم 50 کلو میٹر تک سفر کرنے والوں کے لیےکرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

جناح ایکسپریس حادثے سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ حیدرآباد ٹرین حادثے پر کمیٹی بنا دی گئی ہے، حادثے کی رپورٹ آگئی ہے جس میں انسانی غلطی ثابت ہوئی ہے، مسافر ٹرین کے تھوڑی دیربعد مال گاڑی کو نہیں نکالنا چاہیے تھا۔

install suchtv android app on google app store