اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی کھلی ایک نئی کڑی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت مستحق طلبہ کیلیے بلاسود قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی اپیکس کمیٹی جو بینک دولت پاکستان، خزانہ ڈویژن (حکومت پاکستان) اور پانچ بڑے بینکوں پر مشتمل ہے نے 51.987 ملین روپے کے بلاسود قرضے جاری کرنے کی منظوری دے دی، یہ قرضے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبا کو ان کے موجودہ تعلیمی سال کیلیے دیے جائیں گے۔

اپیکس کمیٹی کی منظور کردہ یہ رقم ملک بھر کی سرکاری جامعات کے 966 مستحق طلبہ کو دی جائے گی جو سیشن 2016-2017 کے لیے مختلف مضامین میں انڈر گریجویشن، گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا مقصد ان مستحق طلبا کی مالی امداد کرنا ہے جن کے وسائل ناکافی ہیں۔  یہ قرضے زیادہ سے زیادہ 10 سالہ مدت کے لیے دیے جاتے ہیں جس کا شمار پہلی قسط کی ادائیگی کی تاریخ سے کیا جاتا ہے۔

طالب علم کی پہلی ملازمت کی تاریخ کے چھ ماہ بعد یا تعلیم مکمل کرنے کے ایک سال بعد کی تاریخ سے جو بھی پہلے آئے۔  یہ رقم ماہانہ اقساط میں وصول کی جاتی ہے، اس اسکیم کا منتظم نیشنل بینک آف پاکستان ہے جو قرضے کی درخواستوں کی وصولی، جانچ پڑتال، قرضے کا اجرا اور اس کی وصولی جیسے کام انجام دیتا ہے،کامیاب طلبا کے نام نیشنل بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

install suchtv android app on google app store