مشیرخزانہ نے معاشی روڈ میپ کا اعلان کردیا، 925 ارب کے ترقیاتی پروگرام شامل

مشیرخزانہ نے معاشی روڈ میپ کا اعلان کردیا فائل فوٹو مشیرخزانہ نے معاشی روڈ میپ کا اعلان کردیا

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے معاشی روڈ میپ کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ آنے والا سال معاشی استحکام کا سال ہو گا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے اعتماد بحال ہوا ہے۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نےمعاشی روڈ میپ کااعلان کردیا۔ حکومتی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ مشکلات کے دن ختم ہونےجا رہے ہیں۔ چھ سے بارہ ماہ میں استحکام کی طرف جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ اسٹامپ پیپر پر ہوگا۔ قرض کی شرح سود تین اعشاریہ دو فیصد ہوگی۔ آئی ایم ایف بورڈ چنددنوں میں پروگرام کی منظوری دیدے گا۔ آئندہ بجٹ میں فوج سمیت تمام اداروں میں کفایت شعاری مہم شروع کریں گے۔ نو سو پچیس ارب کے ترقیاتی پروگرام لارہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ بے نامی اکاؤنٹس کیخلاف یکم جولائی سےایکشن لیا جائے گا۔ بے نامی ایکٹ کے تحت اثاثے ضبط اورسزا بھی ہو سکتی ہے۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا گردشی قرضہ نون لیگ کی حکومت میں بڑھا۔ نون لیگ کی ناقص حکمت عملی سے ملک آخری دنوں میں چار سو پچاس ارب کا مقروض ہوا۔

install suchtv android app on google app store