ہواوے پر امریکی الزامات بے بنیاد ہیں

 امریکا میں چین کے سفیر سوئی تیانکے نے موبائل کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز کے خلاف امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا فائل فوٹو امریکا میں چین کے سفیر سوئی تیانکے نے موبائل کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز کے خلاف امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

امریکا میں چین کے سفیر سوئی تیانکے نے موبائل کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز کے خلاف امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات سیاسی مقاصد کے لئے لگائے جارہے ہیں ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہواوے معمول کی ایک موبائل کمپنی ہے اور بعض امریکی سکیورٹی ماہرین کے یہ الزامات کہ چین ہواوے کے 5 جی سسٹمز کے ذریعہ امریکا کی جاسوسی کرنا چاہتا ہے بے بنیاد الزام ہیں جس کا کوئی ثبوت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایسے الزامات وہ لوگ لگا رہے ہیں جو درحقیقت خود ایسے کاموں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکام کے اس قسم کے اقدامات سے معمول کے تجارتی عمل اور سرمایہ کاری کونقصان پہنچے گا جس سے صارفین کا اعتماد بھی مجروح ہوگا۔

امریکا میں چین کے سفیر نے کہا کہ بیجنگ تجارتی مذاکرات کے لئے مخلص ہے تا ہم امریکہ ہی تجارتی مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں اپنا ذہن بار بار بدلتا رہا۔

ہواوے ٹیکنالوجیز کے بانی وصدر رین زینگ فی نے کہا ہے کہ ہواوے موبائل کی دنیا میں ایک کامیاب کمرشل کمپنی ہے جس کے صارفین پسندیدگی کی بنیاد پراس کی مصنوعات خریدتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہواوے کے نصب العین کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کمپنی دنیا بھر میں اپنے جدید نئے ڈیزائن کے فونز طے شٴْدہ منصوبے کی مطابق پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store