پاکستان اور کویت کے درمیان تیل وگیس کی تلاش کےمعاہدے پردستخط

پاکستان اور کویت کے درمیان تیل وگیس کی تلاش کےمعاہدے پردستخط فائل فوٹو پاکستان اور کویت کے درمیان تیل وگیس کی تلاش کےمعاہدے پردستخط

پیٹرولیم ڈویژن نے بروز بدھ کیرتھرپاکستان کے ساتھ مکھڈ بلاک پر پٹرولیم کنسیشن معاہدہ اور ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کیے.کیرتھر پاکستان کو فپیک کویت کی ماتحت کمپنی ہے.وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس معاہدے پرسیکریٹری پیٹرولیم اسد حیاوالدین اورسی ای او کوفپیک شیخ نواف سعود الصبح نے دستخط کیے.وزیر پیٹرولیم نے پٹرولیم کنسیشن (پی سی) ڈائریکٹوریٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سالوں تک یہ محنت ضرور رنگ لائے گی اور ملک کو اضافی ہائیڈروکاربن مہیا ہوں گے۔ عمر ایوب خان نے واضح کیا کہ اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو وسعت ملے گی۔

اس کے علاوہ یہ معاہدہ توانائی کی طلب و رسد میں موجود فرق کو بھی ختم کرے گا.مکھڈ بلاک پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع پر محیط ہے۔ان اضلاع میں اٹک، میانوالی چکوال اور کوہاٹ شامل ہیں .اس بلاک کا مکمل رقبہ1562.92 مربع کلومیٹر ہے۔

کوفپیک نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ مکھڑ بلاک میں پہلے تین سال کے دوران 980 ورک یونٹ حاصل کرے گی.اس کام کے پروگرام کی ترتیب 600 کلومیٹر 2ڈی 3 ڈی سیزمک ڈیٹا کے حصول سے کیا جائے گا.دیگر یہ کہ کوفپیک اس علاقے میں 45 سو میٹر گہرا کنواں کھودنے کا ارادہ رکھتا ہے .اس بلاک میں کوفپیک کم از کم نو اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store