پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد 83 پوائنٹس کے اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد 83 پوائنٹس کے اضافے پر بند فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد 83 پوائنٹس کے اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔ مارکیٹ شدید مندی کے بعد 83 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوئی۔

کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتارچڑھاؤد یکھا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث مارکیٹ 33 ہزار کی حد بھی گنوا بیٹھی۔

شدید مندی کے بعد انڈیکس میں مثبت رجحان شروع ہوا جس کے سبب مارکیٹ نے 33 ہزار کی حد بھی دوبارہ حاصل کرلی اس طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا اختتام 83 پوائنٹس اضافے سے33 ہزار 250کی سطح پر ہوا 200 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 71 ہزار 500 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کے اضافے سے 61 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 12 سو 75 ڈالرفی اونس پر آگیا۔ اتارچڑھاؤ کے بعد انٹر بینک میں ڈالر149روپے 65 پیسے پربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے پر مستحکم رہا۔

install suchtv android app on google app store