سیاحوں کیلئے خوشخبری، وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول دیا

وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے فائل فوٹو وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے

وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھول دیا گیا، اب سیرو تفریح کے دوران نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں سیاحت کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری آگئی، اب سیر و تفریح کے لئے آنے والوں کو نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

وزارت پوسٹل کی جانب سے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکوعوام کیلئےکھول دیا گیا ہے ، وفاقی وزیرمراد سعید کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

شہری تفریحی مقامات کی سیرمیں سرکاری ریسٹ اؤسزمیں قیام کرسکیں گے، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش مکمل کرلیا گیا ہے۔

شہری کم سے کم 1200 زیادہ سے زیادہ 3ہزارروپے میں قیام کرسکیں گے، فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اورعوامی سہولت کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سیاحت کے فروغ اور ترقی سے متعلق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن کو مد نظر رکھا جائے، ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تفصیل دی جائے۔

 

install suchtv android app on google app store