مالی سال 2018-19ء کے دوران سروسز کی برآمدات میں 5.63 فیصد اضافہ

مالی سال 2018-19 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران سروسز کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.63 فیصد اضافہ ہوا فائل فوٹو مالی سال 2018-19 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران سروسز کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.63 فیصد اضافہ ہوا

مالی سال 2018-19 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران سروسز کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.63 فیصد اضافہ ہوا۔

مارچ 2019 میں 468.39 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں یہ برآمدات 443.44 ملین ڈالر تھیں-

۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2018ء میں ڈبل ڈجٹ گروتھ 14.3 فیصد رہنے کے بعد خدمات کی برآمدات گزشتہ تین ماہ سے لگاتار تنزلی کا شکار ہیں،

جولائی اور مارچ کے مہینوں میں مجموعی طور پر برآمدات میں 0.50 فیصد منفی گروتھ رہی جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 3.94ارب ڈالر تھیں،

سروسز سیکٹر معاشی نمو میں ابھرتا ہوا بنیادی شعبہ ہے ،دوسری جانب سروسز کی درآمدات جولائی 2018ء سے مارچ 2019ء کے نو ماہ کے دوران 6.479 ارب ڈالر رہیں جو21.81 فیصد گراوٹ کے ساتھ گزشتہ سال کے انہی مہینوں کے دوران 8.286 ارب ڈالر تھیں،

اس طرح ماہانہ بنیادوں پر سروسز کی درآمدات کی گروتھ17.47فیصد کے منفی رجحان کے ساتھ پورا سال705.68ملین ڈالر رہی۔

install suchtv android app on google app store