ڈالر کو پھر لگ گئے پرَ، 149 روپے 30 پیسے کی نئی بلندترین سطح

ڈالر ایک بار پھر روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے فائل فوٹو ڈالر ایک بار پھر روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق آج ایک بارپھرانٹربینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔

جمعے کے روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالرکی قدرمزید بڑھ کر149 روپے 30 پیسے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے

install suchtv android app on google app store