وزیر پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ڈرلنگ کے کام کا جائزہ

کراچی کے ساحل پر انڈس جی بلاک کیکڑا ون آف شور بلاک فائل فوٹو کراچی کے ساحل پر انڈس جی بلاک کیکڑا ون آف شور بلاک

وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان اور پیٹرولیم کے امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کراچی کے ساحل پر انڈس جی بلاک کیکڑا ون آف شور بلاک کا دورہ کیا اور ڈرلنگ کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان اور ندیم بابر نے کھدائی کے کام کو سراہا جو حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

ساحلی علاقوں میں ڈرلنگ ای این آئی، ایگزن موبل، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پیٹرولیم کا مشترکہ منصوبہ ہے جس پر ساڑھے سات کروڑ ڈالر کی لاگت سے عملدرآمد جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store