پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مسلسل مندی کا رجحان بر قرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مسلسل مندی کا رجحان بر قرار فائل فوٹو

ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 7 سال میں کم ترین کاروبار ہوا۔

کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 1545 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا، انڈیکس 1406 پوائنٹس کمی سے 34716 پر بند ہوا جب کہ ہفتے کے آخری روز سات سال میں کم ترین کاروبار ہوا۔

کاروباری ہفتے میں36 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 15.93 ارب روپے رہی، کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 245 ارب روپے کم ہوئی اور ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7126 ارب روپے ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store