حکومت محنت کش طبقے کو ایمپلائزاولڈایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں شامل کرنے کیلئے کام کررہی ہے: ذوالفقار بخاری

ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقے کو ایمپلائزاولڈایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں شامل کرنے کیلئے کام کررہی ہے فائل فوٹو ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقے کو ایمپلائزاولڈایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں شامل کرنے کیلئے کام کررہی ہے

سمندر پار پاکستانیوں کے امور اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقے کو ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن میں شامل کرنے کےلئے کام کررہی ہے تاکہ ان کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مزدور کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تین مہینوں کے اندر ایک کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے اور ادارے کے قوانین کو بھی فعال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ای او بی آئی کو آئندہ دنوں میں پنشن دینے کا ایک بڑا ادارہ بنایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store