مزید ملکوں کیساتھ آزادانہ تجارت کے مختلف معاہدوں پر بات چیت کرینگے: چینی صدر

 چینی صدر شی جن پنگ فائل فوٹو چینی صدر شی جن پنگ

بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسرا تین روزہ ایک خطہ ایک شاہراہ فورم بیجنگ میں شروع ہوگیا ہے۔

فورم کی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ایک خطہ ایک شاہراہ مشترکہ منصوبے میں پیشرفت سے عالمی اقتصادی شرح نمو میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہ اکہ اشتراک وتعاون کے اس بڑے منصوبے سے بین الاقوامی تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ کا نیا پلیٹ فارم فراہم ہواہے اواقتصادی نظم ونسق میں بہتری اورترقی کے نئے طریقے متعارف کرانے اور تمام رکن ملکوں کے عوام کے معیارزندگی میں بہتری لانے کے نئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

ژی جن پنگ نے کہاکہ چین مزید ملکوں کے ساتھ آزادانہ تجارت کے مختلف معاہدوں پر بات چیت اوردستخط کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ چین ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت پائیدار ترقی کے مراکز کے درمیان اتحاد کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں اضافے کے لئے بھی مختلف فریقوں کے ساتھ ملکرکام کرے گا۔

 چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں مزید شعبوں میں منڈیوں تک رسائی کی اجازت دے گا۔

install suchtv android app on google app store