پاکستان کے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ابوظہبی گروپ کے سی ای او سے ملاقات میں کہا ہمیں خوشی ہو گی کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ابو ظہبی گروپ کی سی ای او کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع ہیں، نیا پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے کھلا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں، ہمیں خوشی ہوگی کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیےکھلے ہیں۔

یاد رہے جنوری میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جلد انویسٹمنٹ کانفرنس کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے، موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا سرمایہ کارمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے جامع بزنس پلان پیش کریں، پنجاب حکومت اس ضمن میں تیزی سےاقدامات کرے گی۔

install suchtv android app on google app store