پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھے گی تو ترقی کے راستے کھلیں گے: وزیرِ اعظم

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھے گی تو ترقی کے راستے کھلیں گے: وزیرِ اعظم فائل فوٹو پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھے گی تو ترقی کے راستے کھلیں گے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران کے دارالحکومت تہران میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی باہمی روابط اور تجارت سے ہوگی، ایران پر لگی پابندیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تجارت کو فروغ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھے گی تو ترقی کے راستے کھلیں گے۔

قبل ازیں عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات کی، جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ممالک میں دوریاں پیدا ہوئیں، دونوں ممالک کے درمیان ان فاصلوں کو ختم ہونا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے تجارت اور دیگر شعبوں کے فروغ پر بات کی گئی، ایران سے تجارت محدود ہے جسے بڑھانا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store