پاکستان نے کنٹرول لائن کے پار تجارت معطل کرنے پر بھارتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا

پاکستان نے کنٹرول لائن کے پار تجارت معطل کرنے سے متعلق بھارتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے فائل فوٹو پاکستان نے کنٹرول لائن کے پار تجارت معطل کرنے سے متعلق بھارتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے

پاکستان نے کنٹرول لائن کے پار تجارت معطل کرنے سے متعلق بھارت کے یکطرفہ فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کے غلط استعمال کے حوالے سے الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی اقدام بے بنیاد الزامات پر مبنی ہیں اور یہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قانونی سرگرمیوں کو نام نہاد دہشت گردی سے جوڑنے کےلئے بھارتی ہتھکنڈوں کی ایک کڑی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن کے آرپار تجارت دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کا ایک فعال اقدام رہا ہے اور اس کی معطلی یہ ظاہر کرتی ہے کہ بھارت سفارتی سطح پر دونوں ملکوں کی طرف سے حاصل کردہ کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے اور اختلافات کو تنازعے سے تعاون کی طرف منتقلی کے تناظر میں تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

 

install suchtv android app on google app store