اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رمضان پیکیج کے لئے اشیائے ضروریہ کی خریداری تیز کرنے کی ہدایت

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس فائل فوٹو وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لئے اشیائے ضروریہ کی خریداری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔

رمضان پیکیج پرعملدرآمد کی نگرانی کےلئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں ایک چاررکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اجلاس میں پاکستان ریلوے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی سمری سمیت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے لئے حکومتی ضمانت پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ لائسنسوں کےاجرا سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آیا۔

ایجنڈے کے نکات میں گلگت بلتستان کونسل اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے لئے گرانٹس کی منظوری بھی شامل تھی۔

install suchtv android app on google app store