غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار آسان بنا رہے ہیں: رزاق داؤد

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد فائل فوٹو مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ترجیح کاروبار میں آسانی ہے۔ بہت اہم اصلاحات مکمل کرلی گئی ہیں، نئے طریقہ کار پر کمپنی رجسٹریشن 4 گھنٹے میں ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ہارون شریف کا کہنا تھا کہ 15 اپریل کو عالمی بینک کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، مختلف ملکوں کے سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار آسان بنا رہے ہیں۔

ہارون شریف نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 8 ہزار کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے ادائیگیوں کو آن لائن کردیا ہے۔ ورلڈ بینک کے انڈیکس میں درجہ بندی بہتر کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ اراضی کی رجسٹریشن کا عمل بھی آسان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کی اجازت کی منظوری کا عمل بھی آسان بنایا ہے، ہم ایشیا کی اکانومی کے برابر جگہ بنالیں گے۔ سرمایہ کار ہماری پالیسوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ فوکل یونٹ ہے۔

ہارون شریف کا کہنا تھا کہ اسٹینڈرڈ کے لیے پروڈکٹ کے ساتھ سرٹیفکیشن دینی چاہیئے، 8 ہزار کمپنیاں 8 ماہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ 6 ماہ پہلے بیس لائن دیکھی تو سنہ 47 طرح کی ادائیگیاں تھیں، ویب پورٹل سے اب ادائیگیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ترجیح کاروبار میں آسانی ہے۔ بہت اہم اصلاحات مکمل کرلی گئی ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہوگی۔ چین کے سرمایہ کاروں نے کاروبار میں آسانی پر زور دیا۔ پاکستان میں سوائے چند کمپنیوں کے کسی میں معیار نہیں۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ نئے طریقہ کار پر کمپنی رجسٹریشن 4 گھنٹے میں ہو رہی ہے۔ کاروبار کے لیے ٹیکس ادائیگی 47 سے کم کر کے 10 فیصد کردی۔ کراچی میں پراپرٹی رجسٹریشن عمل 208 دنوں سے 14 پر آگیا۔ لاہور میں پراپرٹی رجسٹریشن عمل 26 سے 15 دن کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مصنوعات کا عالمی معیار نہ ہونا کم برآمدات کی وجہ ہے، 47 قسم کے وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کو کم کر کے 10 کیا۔ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان 28 اپریل کو چین جا رہے ہیں۔ دورہ چین میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ چین کو ایک ارب ڈالر کی مزید برآمدات شروع ہوچکی ہیں، درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ امید ہے رواں سال 25 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کریں گے۔

install suchtv android app on google app store