اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، 239 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، 239 پوائنٹس کی کمی پر بند فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، 239 پوائنٹس کی کمی پر بند

ایک روزتیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی چھاگئی۔ مارکیٹ مثبت آغاز کے بعد 239 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

ایک روز تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی۔ مثبت آغاز کے بعد مارکیٹ میں مندی چھانے لگی جو اختتام تک برقرار رہی اس طرح مارکیٹ 239 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 612 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

سونے کی قیمت ڈیڑھ سوروپے بڑھ گئی جس کے بعدفی تولہ سونا 69 ہزار 600 روپے پرپہنچ گیا اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کے اضافے سے 59 ہزار657 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 13 سو 8 ڈالرہوگئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 139 روپے 50 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی اتار چڑھائو کے 139 روپے 70 پیسے برقراررہی۔

install suchtv android app on google app store