حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے: وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسانی وسائل سے متعلق سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور غربت کا خاتمہ حکومت کا منشور ہے، سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے صوبوں سے مل کر کام کررہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ انسانی وسائل، تعلیم، صحت میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش ہے، حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پبلک پرائیوٹ شراکت داری کو بہتر بنانا ہوگا، اب تک صرف پاور سیکٹر میں شراکت داری دیکھنے میں آئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store