سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین سے تعلقات مضبوط ہوئے: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین سے تعلقات مضبوط ہوئے، پاکستان دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیے گئے، ترکی کے ساتھ ٹریڈ فریم ورک طے کیاگیا ہے، ایران کے ساتھ بد قسمتی سے تجارت نہیں بڑھ رہی۔

زیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا مشن چیف 26 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کا وفد 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کو علاقائی ترقی کے پروگرام میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔ علاقائی ترقی کے لیے بھارت کے ساتھ امن ضروری ہے۔ ایران اور افغانستان میں بھی امن ضروری ہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا سے جوڑنا چاہتے ہیں، پاکستان دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ چین کے ساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں، ترکی کے ساتھ ٹریڈ فریم ورک طے کیا گیا ہے، ایران کے ساتھ بد قسمتی سی تجارت نہیں بڑھ رہی جبکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور مذاکرات کامیاب چل رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store