ہنڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ٹویوٹا انڈس موٹرز کے بعد اب معروف کار ساز ادارے ہنڈا اٹلس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل ہنڈا کی i-VTEC 1.8 کی قیمت اکتیس لاکھ چونتیس ہزار جبکہ Oriel version 1.8 کی قیمت بتیس لاکھ ننانوے ہزار تھی۔ اس کے علاوہ صارفین کی ڈیمانڈ کے مطابق نیوی گیشن اور لیدر سیٹیس کیلئے بالترتیب 74 ہزار پانچ سو اور 59 ہزار پانچ سو روپے اضافی رقم رکھی گئی۔

ہنڈا اٹلس گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 11 مارچ 2019ء سے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ ہنڈا اٹلس کار لمیٹڈ کمپنی نے حال ہی میں نئی سٹی 1.5 ایل لانچ کر دی ہے۔ ہنڈا سٹی بیسک اور ایسپائر کو شاندار فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ رائل پام ہوٹل میں ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے ہنڈا سٹی بیسک گریڈ 2017 اور ہنڈا سٹی ایسپائر 2017 کے نئے ایڈیشن کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ہنڈا کے صدر اور سی ای او ٹوئچی اشیاما،وائس پریزیڈنٹ کینیچی میٹسوو، منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز سہیل نواز سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔

ٹوئچی اشیاما نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ہنڈا سٹی ہمارے لیے ڈائنامک پروڈکٹ ہے اور کئی برس سے ہماری کاروباری توسیع کا ایک اہم حصہ رہی ہے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سہیل نواز نے کہا کہ نئی ہنڈا سٹی ایسپائر 1.5 ایل کے انٹیر یٔر کو شاندار اور جدید فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔

 سہیل نواز نے بتایا کہ نئے ماڈل کے ایکسٹیر ئر کو کروم فوگ کور، شارک فن انٹینا، کروم ڈور ہینڈلز،الائے رم کے ساتھ نئی شکل دی گئی ہے اور اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store