گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رواں ماہ کے آخر تک رکھ دیا جائے گا: خسرو بختیار

گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رواں ماہ کے آخر تک رکھ دیا جائے گا: خسرو بختیار فائل فوٹو گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رواں ماہ کے آخر تک رکھ دیا جائے گا: خسرو بختیار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین سی پیک کے تحت سماجی ترقی کیلئے ایک ارب ڈالرز گرانٹ دے گا۔ صوبوں میں پسماندہ علاقوں میں تعلیم صحت پینے کے پانی کی فراہمی سمیت ووکیشنل ٹریننگ کے منصوبے لگے گیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین سی پیک کے تحت سماجی ترقی کیلئے ایک ارب ڈالرز گرانٹ دے گا۔ پچاس کروڑ ڈالرز پہلے سال میں حاصل کر کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیرنے بتایا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر وفاقی وزیر ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔ اسی ماہ مغربی روٹ کے بڑے منصوبے شروع ہوں گے۔ رشکئی میں خصوصی اقتصادی زون اور گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رواں ماہ کے آخر تک رکھ دیا جائے گا۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت زراعت اور اس کی مارکیٹنگ کو فروغ دیں گے۔ منصوبوں سے صنعتی تعاون سے بر آمدات بڑھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store