گیس کمپنیاں اپنا منافع بڑھانے کے لئے عوام کو لوٹ رہی ہیں: محمد اسلم

پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان فائل فوٹو پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان

پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کمپنیاں اپنا منافع بڑھانے کے لئے عوام کو لوٹ رہی ہیں۔

محمد اسلم خان نے کہا کہ نجی شعبہ کو ایل این جی کی درآمد کی اجازت نہ دینے سے سرکاری گیس کمپنیوں کو فری ہینڈ ملا ہوا ہے جو اپنے ناجائز منافع کی خاطر عوام اور معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کا شعبہ مسلسل مصنوعی بحران کا شکار ہے،سابقہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں نجی شعبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی تھی تاکہ صارفین کو سستی گیس مل سکے۔

اس منصوبے پر دو درجن سے زیادہ کمپنیوں نے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی ، مگر بیوروکریسی اپنی مناپلی چھوڑنے پر تیار نہیں ہوئی اور اس نے سازشوں کا بازار گرم کر دیا ، جس کا نوٹس لیا جائے ۔

ان کا موقف تھا کہ اگر نجی شعبہ کو ایل این جی درامد کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس ایندھن کی قیمت کم ہو جائے گی ، جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store