میری ٹائم منسٹری معاشی ترقی کی شرح بڑھانے میں اہم کردار کی حامل ہے: علی زیدی

علی زیدی فائل فوٹو علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سمندری تجارت کے خزانے پر مثبت اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران علی زیدی نے کہا کہ بلیو اکانومی بہتر تنظیم سے مستقبل میں ترقی کی ضامن ہے۔ برامدات بڑھ جانے سے ملکی خسارے میں کمی واقعہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی مصنوعات برآمد ہونے سے معیشت پر دباؤ کم ہوگا۔ میری ٹائم منسٹری معاشی ترقی کی شرح بڑھانے میں اہم کردار کی حامل ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ برامدات کے شعبے میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کی وجہ بن کر ترقی کرتی معیشت میں مزید بہتری لائیں گے۔

install suchtv android app on google app store