پاکستانی وفد کی فناشنل ایکشن ٹاسک فورس حکام سے ملاقات

پاکستانی وفد کی فناشنل ایکشن ٹاسک فورس حکام سے ملاقات فائل فوٹو پاکستانی وفد کی فناشنل ایکشن ٹاسک فورس حکام سے ملاقات

فناشنل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے حکام سے پاکستانی وفد نے ملاقات کی ہے۔ پاکستان وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان کر رہے ہیں۔

وفد کی قیادت وزیر خزانہ نے کرنی تھی لیکن وہ سعودی ولی عہد کے دورے کی وجہ سے نہیں جاسکے۔ پاکستان کے چار رکنی وفد میں ڈی جی ایف ایم یومنصور احمد، وزارت خزانہ کے سینیئر جوانٹ سیکٹری محمد کامران اور لیگل ایڈوائزرمنیب ضیا بھی شامل ہیں۔

فناشنل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا۔۔

پاکستان کا چار رکنی وفد 18 اور 19 فروری کوایف اے ٹی ایف کی 9 رکنی ٹیم سے ملاقات کرے گا جس میں امریکہ، برطانیہ اور بھارت کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے رواں ماہ 10 جنوری کو اپنی کارکرد گی رپورٹ پیش کی تھی جس کی بنیاد پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایف ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو 27 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا تھا جس پر تین رکنی وفد مزید تفصیلات فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کی خامیاں دور کرے اور کاؤنٹر ٹیرارزم فنانسنگ کی روک تھام میں اصلاحات لائے۔ پاکستان سے ایکشن پلان پر مزید تیزی سے عمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

جنوری 2019 میں سڈنی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو آگا کیا تھا کہ 27 سے زائد شرائط پر من و عن عمل کیا گیا ہے اور ہم اقوام متحدہ کی شق 1267 اور 1373 پر عمل پیرا ہیں۔

پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا تھا کہ کالعدم تنظمیوں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store