ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا: خسرو بختیار

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار فائل فوٹو منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگار پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔

 خسرو بختیار اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیا جانے والا اقتصادی زون ہوگا جس کا آئندہ چھ ہفتوں میں سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے چین کے ماہرین کا ایک وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جن میں گوادر بجلی گھر، نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں اور ہسپتال کے قیام کے منصوبے شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store