پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں پہلی بار اضافہ

پااکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) جو کہ ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی ہے فائل فوٹو پااکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) جو کہ ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی ہے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) جو کہ ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی ہے۔

12 فروری ، 2019 کو اسلام آباد میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 دسمبر 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا۔

سال 2018ء کے لئے پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی، گروپ کمپنیوں کی طرف سے مثبت شراکت کے نتیجے میں8% سے126.2 بلین روپے تک پہنچ گئی، چوتھی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی بڑھ کر13% YoY تک پہنچ گئی۔

یوفون کی آمدنی میںYoY13%کااضافہ ہوا، مائکرو فائنانس فراہم کرنے والے یو بینک (جو کہ پی ٹی سی ایل کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے) کی، گزشتہ سال کے دوران آمدنی میں64% نمایاں اضافہ ہو۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے آپریٹنگ منافع اور سال کے خالص منافع میں بالترتیب 198% اور32% بہتری آئی۔گزشتہ سا ل کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل گروپ کا خالص منافع میں22%اضافہ ہوا۔

 پی ٹی سی ایل کی آمدنی،مذکورہ سال کے لئے70.1 بلین روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں0.7% زیادہ ہے، اِسی سال کی چوتھی سہ ماہی میں تیزی سے3.4% YoY نمود حاصل کی ۔پی ٹی سی ایل کی آمدنی نے 2014ء کے بعد سے پہلی بار 2018ء میں YoY ترقی کی ہے۔2018 ء میں، پی ٹی سی ایل کی تین سہ ماہیوں کی آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

پی ٹی سی ایل کی پرچم بردار فکسڈ براڈبینڈ سروسز کی آمدنی میں گزشتہ برس یعنی 2017 ء کے مقابلے میں6.5%اضافہ ہوا۔نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اب تک51 ایکس چینجز کو مکمل طور پراپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کی YoY ریو نیو کی شرح نمودپہلے سے بھی زیادہ یعنی12.4% رہی۔

نیٹ ورک ایکس چینجز میں سرمایہ کاری نے شاندار نتائج ظاہرکئے جن میں نیٹ ورک کی شکایات میں36%اور ان کے دوبارہ سامنے آنے میں50% کمی ہوئی، 100Mbps بینڈ وڈتھ کی فراہمی ، اور ان تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ Triple Play سروسز بھی شامل ہیں ۔

مصنوعات اور خدمات کے پورٹ فولیو کو مزید بڑھانے اور وسیع کرنے کے لئے، پی ٹی سی ایل نے عالمی OTT فراہم کندہ جیسے Netflix , STARZ Play اور icflix وغیرہ سے شراکت داری بھی کی ۔ پی ٹی سی ایل کوبرانڈ فنانس کی جانب سے 'پاکستان کے سب سے تیز ی سے بڑھتے ہوئے برانڈ' کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store