قومی مالیاتی کمیشن کا وفاقی، صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل اعداد و شمار کے تبادلے پر زور

وزیر خزانہ اسد عمر فائل فوٹو وزیر خزانہ اسد عمر

نئے تشکیل شدہ 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس وزیر خزانہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں چھ ذیلی گروپ تشکیل دئیے گئے ہیں جو فاٹا کے امور، کاروبار کو آسان بنانے بڑے معاشی معاملات اور وسائل کی افقی اورعمودی تقسیم کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل اعداد و شمار کے تبادلے پر زوردیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری خزانہ نے شرکا کو ملک کی مالی صورتحال کیبارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ صوبائی نمائندوں نے اپنے اپنے صوبوں کے مالی حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت قومی وسائل کی بہتر انداز میں تقسیم کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مختص مالیاتی وسائل کا تعین 18 ویں ترمیم کی اصل روح کا مظہر ہونا چاہیے۔

اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس ہر چھ ہفتے بعد ہوگا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ وزارت خزانہ میں قائم قومی مالیاتی کمیشن سیکرٹریٹ کو مختلف امور پر موثر تعاون کے لئے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

آخری قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈز پر دسمبر 2009 میں دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کے حصے میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store