ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کیلیے آسانیاں پیدا کریں گے: اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر فائل فوٹو وزیر خزانہ اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے اور اس حوالے سے کام بھی جاری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبائی معاملہ بن گیا، صنعتیں چلانا سرمایہ کاروں کا کام ہے اور حکومت کا کام معاونت کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے اور اس حوالے سے کام جاری ہے، اداروں میں آڈٹ کا نظام ضروری ہے، فنانس بل میں خواتین کیلئے کافی کچھ ہے جب کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے آزادی ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store