اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو خام تیل کی فراہمی شروع کردی

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے فائل فوٹو اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک کا معاشی پیکیج بھی منظر عام پر آگیا ہے جس کے تحت پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

جس کے تحت اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔

یہ سہولت 3 سال کے لیے ہوگی۔

جس کے تحت آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو تیل کی فراہمی شروع بھی ہوگئی ہے، پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔

اس کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے ہیں، فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا،اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی مالی اور معاشی امداد کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store