پی آئی اے کا پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

پی آئی اے کا پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان فائل فوٹو پی آئی اے کا پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی فضائی کمپنی سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے پاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ ساتھ مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے یورپ (ماسواے برطانیہ ) سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے،پاکستان سے پیرس ، میلان ، اوسلو ، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں 5-6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، یورپ (ما سواے برطانیہ ) کے لئے رعایتی پیشکش 14 سے 28 دسمبر کے دوران سفر کے لئے ہو گی۔

اسی طرح پاکستان سے کابل کے لئے کرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے یہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store