یوفون کی نئی دریافت

یوفون کی نئی دریافت فائل فوٹو

یو فون نے یونیورسل سروسز فنڈ کے ساتھ 75 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ایک معاہدہ کے تحت ساحلی شاہراہ مکران،

حب تا جیوانی اور مضافات کے صارفین کو براڈ بینڈ کی سہولت کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے کہا کہ مسلسل عزم اور جذبہ کے ساتھ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے،

پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں مکران ساحلی شاہراہ، حب تا جیوانی اور مضافاتی علاقوں کو انٹرنیٹ کی سروس کی فراہمی ایک بڑا منصوبہ ہے، اس منصوبہ سے طویل عرصہ تک استفادہ کیا جا سکے گا۔

پی ٹی اے اور یونیورسل سروسز فنڈ ملک بھر میں براڈ بینڈ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوںکے عوام کا بھی حق ہے کہ انہیں انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ براڈ بینڈ کی سہولت کے بعد انفراسٹرکچر کے اضافہ سے یہ توقع کی جا سکے گی کہ یونیورسل سروسز فنڈ (یو ایس ایف) پاکستان کے صارفین کو ڈیجیٹل معیار زندگی اختیار کرنے کیلئے نئی انٹرنیٹ سہولیات اور اہم سروسز متعارف کرائے گا۔

اس موقع پر یو ایس ایف کے سی ای او رضوان مصطفی میر نے اس پراجیکٹ کا تعارف بھی پیش کیا اور حاضرین کو آگاہ کیا کہ پائیدار ترقی کیلئے اگلی جنریشن کے براڈ بینڈ (این جی۔بی ایس ڈی) کے تحت یہ پہلا پراجیکٹ ہے جس میں جدید ایپس کی روانی سے آپریشنز کیلئے براڈ بینڈ کوریج پر توجہ دی جائے گی۔

مزید یہ کہ پاکستان میں یہ پہلا نیٹ ورک ہو گا جہاں پراجیکٹ حاصل کرنے والے ٹیلی کام آپریٹر کو دیگر موبائل صارفین کیلئے قومی سطح پر رومنگ فعال بنانے کی ضرورت ہو گی تاکہ دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے والے باقی افراد بھی مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یو فون کے پریذیڈنٹ سی ای او راشد خان نے کہا کہ ’’یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے قیام کا مقصد ملک کے طول و عرض پر پھیلے ہوئے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کے ترقیاتی کاموں کو فروغ دینا ہے،

یوفون میں ہم بھی اسی سوچ کے ساتھ ہر پاکستانی کو بہتر ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،

اس پراجیکٹ کی خاص اہمیت ہے اور اس اقدام کے تحت براڈ بینڈ سروسز کے ذریعے اسے بلوچستان میں ایک اہم ہائی وے سے ملایا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت بلاتعطل آواز اور براڈ بینڈ سروسز 694 کلومیٹر طویل کوسٹل ہائی وے پر فراہم کی جائیں گی اور پاکستان میں پہلی بار نیشنل رومنگ کو قابل عمل بنایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store