لاہور چیمبر کا تعمیراتی پرمٹس کے بارے میں بیان

لاہور چیمبر کا تعمیراتی پرمٹس کے بارے میں بیان فائل فوٹو

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تعمیراتی پرمٹس کے اجراء کا عمل آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی آٹومیشن کے ذریعے کاروباری شعبے کے لیے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانیاں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تعمیراتی پرمٹس کا اجراء ایک اہم انڈیکیٹر ہے ،

اس حوالے سے ملک کی عالمی درجہ بندی 166 جبکہ ہانگ کانگ اور چین درجہ اوّل پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایل ڈی اے نے لاہور چیمبر کی جانب سے پیش کردہ ریفارم ایجنڈا پر توجہ دی ہوتی تو آج حالات کافی درست ہوتے،

آج ایل ڈی اے کے 20پراسیجرز پورے کرنے کے لیے 266 دن درکار ہوتے ہیں جو طویل عرصہ ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ آرکیٹکٹ اور سول انجینئرز کی سرٹیفیکیشن کنسٹرکشن پرمٹ جاری کرنے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے میں الیکٹرانک ون ونڈو آپریشن قائم کیا جائے اور کنسٹرکشن پرمٹ کی آٹومیشن بشمول درخواستوں کی الیکٹرانک ذریعے سے پیش کرنے کی سہولت ایل ڈی اے میں ہی دی جائے۔

انہوں نے زمینوں کی کمرشلائزیشن فیس کے خاتمے اور فیصلہ سازی میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

install suchtv android app on google app store